تازہ ترین

چترال میں پیپلزپارٹی کے سابق صدراورسابق ایم پی اے مرحوم زین العابدین کی یاد میں ایک تعزیاتی ریفرنس کااہتمام

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان پیپلزپارٹی ضلع چترال کی طرف سے پیپلزپارٹی کے سابق صدراورسابق ایم پی اے مرحوم زین العابدین کی یاد میں ایک تعزیاتی ریفرنس کااہتمام کیاگیا۔جس میں پیپلزپارٹی کے ایم پی اے سلیم خان ،سابق جنرل سیکرٹری محمدحکیم ایڈوکیٹ،مقامی رہنماوں کے علاوہ مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے ضلعی رہنمااورزندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں افرادکے علاوہ پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی ۔تعزیاتی ریفرنس میں زین العابدین کے علاوہ اورمقامی مرحوم رہنماوں گل نوازخاکی،محمدظاہرشاہ ،سلطان ولی بمبوریت،فداحسین ،بلبل آیوبی کے روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔تعزیاتی ریفرنس میں ممبرصوبائی اسمبلی چترال سلیم خان ،جے یوآئی کے میجرسعیداحمد،جماعت اسلامی کے خورشیدعلی خان،معروف ادیب مولانگاہ نگاہ،ظہران شاہ ،شیرجوان،نیازاے نیازی ایڈوکیٹ اوردیگرمقریریں نے خطاب کرتے مرحوم کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم ایک سنجیدہ سیاستدان ہونے کے ساتھ ایک معروف سماجی رہنماتھے ۔اُنہوں نے چترال سکاؤٹس سے ریٹائرمنٹ کے بعداپنے سیاسی زندگی کاآغاپیپلزپارٹی سے کیا۔اورآخری دم تک پیپلزپارٹی کے ساتھ وابستہ رہے بحیثیت صدر،اورجنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی کوچترال میں فعال بنانے کے لئے انتھک محنت کی۔ وہ پارٹی کی ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی میں سب سے زیادہ ووٹ لے کررکن اسمبلی بنے۔بلاامیتازسیاسی وابستگی چترالی عوام کی خدمت وہ دوستوں کے دوست اوردشمنوں کے بھی دوست تھے چترال کونیشنل گرڈ سے منسلک کرنے میں انہوں نے اہم کردارادا کیاتھا۔ان کے زندگی میں عظیم سانحات بھی آئے جن کوانہوں نے خندہ پشانی سے برداشت کیا۔اُن کی وفات سے پاکستان پیپلزپارٹی چترال ایک عظیم لیڈر سے محروم ہوگئے۔آخرمیں مرحوم کے بیٹے نعمان العابدین نے حاضرین کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگوں کی خلوص اورمحبت نے مجھے اپنے شفیق باپ کی سانحے کوبھلانے میں مجھے بہت بڑاحوصلہ دیا۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق