بمبوریت کے مقام پر مقامی ہائی سکول میں زیرتعلیم سو طالبات کے لئے ہاسٹل کا سنگ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے جمعرات کے روز کالاش بمبوریت کے مقام پر مقامی ہائی سکول میں زیرتعلیم سو طالبات کے لئے ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھا جہاں دوسرے کالاش وادیوں رمبور اور بریر سے آنے والی طالبات کو رہائش کی سہولت میسر آئے گی۔ اس موقع پر ضلع ناظم نے ہاسٹل کو مقررہ وقت کے اندر اور مطلوبہ معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اس ہاسٹل کو کالاش بچیوں کی تعلیم میں ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہاکہ بریر اور رمبور کی سینکڑوں طالبات رہائش کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے بمبوریت آکر ہائی سکول میں داخل ہونے سے رہ جاتے تھے۔ اس موقع پر موجود ایکسین سی اینڈ ڈبلیو انجینئر مقبول اعظم نے پراجیکٹ کے مختلف تکنیکی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ ضلع ناظم نے بعدازاں وادی میں سیلاب زدہ روڈ انفراسٹرکچر کی بحالی کا جائز ہ لیا اور کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے یورپین یونین کی مالی معاونت سے چالو پراجیکٹ سی ڈی ایل ڈی کے متعدد منصوبہ جات کا بھی دورہ کرتے ہوئے کام میں بہتری لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر وادی بمبوریت اور دیگر کالاش وادیوں سے متعلق عوامی مسائل سے بھی ان کو آگاہ کیا گیا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔