تازہ ترین

دروش چھاونی میں چترال سکاؤٹس کے 22وین بیج میں 500ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقر یب

چترال (شہریار بیگ سے) دروش چھاونی میں چترال سکاؤٹس کے 22وین بیج میں 500ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقر یب منعقد ہوئی۔مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر نارتھ بریگیڈئیر ضیاء الاسلام نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی سلامی لی۔تربیت مکمل کرنے والے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے DSC00429کہا کہ پاکستان کے سکیورٹی ادارے دھشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑ رہے ہیں۔جس سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔اور وہ چھپ رہے

4 گردوں کی تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیں گے۔اُنہوں نے جوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں قائد اعظم کے فرمان کے مطابق ایمان،اتحاد،یقین اور تنظیم کی عملی تصویر بنکر وطن عزیز کے دفاع،استحکام اور خوشحالی کے لئے یکجا ہو جائیں۔آج کا یہ دن چترال سکاؤٹس اور فرنٹئیر کور کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے۔جس نے ان جوانوں کو سر بہ کف ہونے کا قرینہ سیکھا کر عسکری ہنر کو ضرب کلیمی1 اور یلغار حیدری کا شعور عطا کیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی بریگیڈئیر ضیا الا سلام نے نمایان کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس بلال، رئیس خان،محمد ذیشان،ناصر خان،خان گُل،تنزیل الرحمن،محمد نوید،جہانزیب خان اور محمد مصطفیٰ میں شیلڈ اور انعامات تقسیم کی۔ اس موقع پر کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ دیگر فوجی آفسران اور سول سوسائٹی کے معززیں موجود تھے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔