تازہ ترین

چترال جیل میں قیدتحریک حقوق عوام کے کارکنان رہا،بنوں جیل میں قید 4کارکنان کل رہا کیے جائینگے۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)عوامی حقوق کی خاطر جدہ جہد کرتے ہوئے گرفتار ہوکر ڈسٹرکٹ جیل چترال میں قید ہونے والے تحریک حقوق عوام کے کارکنان کورہا کردیا گیا۔جبکہ بنوں جیل میں قید 4کارکنان کو کل رہا کردیا جائیگا۔تحریک حقوق عوام کے صدر سرفراز علی خان اور کارکنان نے بے گناہ کارکنان کی رہائی کے خاطر جدوجہد میں بھرپور کردار ادا کرنے پر جماعت اسلامی چترال کی پوری قیادت خاص کر ڈسٹرکٹ ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ اور ضلعی امیر مولانا جمشید کا شکریہ ادا کیا ہے اور سول سوسائیٹی خاص کر اپر اور لوئر چترال کے عوام،انسانی حقوق کے چیئرمین نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ اور وکلاء حضرات کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے تحریک حقوق عوام کی حق میں آواز بلند کیا۔تحریک حقوق عوام کے صدر سرفراز علی خان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ عوام کی حقوق کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔