تازہ ترین

خورشید شاہ اور سردار حسین کے نام کھلا خط ، اظہار تشکر

جناب ایڈیٹر صاحب میں آپ کے مؤقر برقیاتی روزنامے کی وساطت سے قائدحذب اختلاف جناب خورشید شاہ پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم ۔پی۔ اے سید سردار حسین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ جنہوں نے سب ڈویژن مستوج کے ہیڈ کوارٹر بونی کے لئے جنریٹر مہیا کرکے بجلی کی ترسیل کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سے چترال جیسے دور افتادہ علاقے کی طرف تر جیحی بنیادوں پر توجہ دی ہے ۔ سن ستر کی دہائی میں جب غربت اور قحط سالی اپنے عروج پر تھی تو قائد عوام جانب بھٹو صاحب کی حکومت نے بذریعہ جہاز گندم مہیا کرکے عوام کی جانیں بچائی یہاں تک کہ بروغیل میں زیادہ برف باری کی وجہ سے مال مویشیوں کے لئے چارے کی قحط پڑی تو ذولفقار علی بھٹو کی حکومت نے بذریعہ جہاز مویشیوں کے لئے چارے کا بندوبست کیا۔ یہ وہ احسانات ہیں جو عوام بھلائے بھی نہیں بھول سکتے ۔ سن نوے کی دہائی میں جب بی بی کی دوبارہ حکومت آئی تو مستوج ، بونی اور موڑکہو کے لئے طاقتور جنریٹروں کا انتظام کیا گیا ۔ پیپلز پارٹی کی یہ مہربانیاں دیکھ کر ایسا لگتا ہے ہمارے سر پر محبت کا ہاتھ ہے لیکن باقی پارٹیوں کی حکومتوں کے رویوں سے یہ معلوم ہوتا ہے اگر چترال کے عوام کے سروں سے پیپلز پارٹی کا سایہ خدا نا خواستہ اُٹھ گیا تو چترال کے باسی یتیم ، مسکین ، بے سہارا اور بے یارو مددگار ہوں گے ۔ کوئی ان باتوں پر سوچے یا نہ سوچے یہ مرضی کی بات ہے لیکن میں ذاتی طور پر جب ماضی میں shams-2-222x300جھانکتا ہوں تو پیپلز پارٹی کے بڑے احسانا ت نظر آتے ہیں ۔

نوٹ : یاد رہے کہ میرا کسی سیاسی پارٹی سے کوئی وابستگی نہیں ہے ۔ جو دل میں آیا وہ تحریر سے ٹپکا ۔

مکتوب نگار: شمس الحق قمرؔ

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔