تازہ ترین

کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل نظام الدین شاہ نے لوٹکوہ وادی میں رمضان پیکیج تقسیم کی

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے لوٹکوہ وادی کے کئی دیہات میں اشیائے خوردونوش پر مشتمل رمضان پیکیج تقسیم کی جوکہ گزشتہ سال کی سیلا ب سے متاثر ہوگئے تھے ۔ ان دیہات میں موردان، دیری، شاگرام، اترائے، پترو، دروشپ، میدان، میردین اور شاہ سلیم شامل ہیں۔ کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کی طرف سے رمضان پیکج کی تقسیم پر متاثرہ عوام نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ چترال سکاوٹس نے گزشتہ سال بھی سیلاب اور زلزلے کے متاثرین کی داد رسی میں سبقت لے لیا تھا ۔ کرنل نظام الدین نے مختلف علاقوں میں عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چترال سکاوٹس اور پاک آرمی مصیبت کی گھڑی میں اور عام حالات دونوں میں ریلیف پہنچانے میں کوئی کسر نہیں اٹھائیں گے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔