تازہ ترین

کوشٹ پل حادثے میں جان بحق سماجی کارکن بلبل ایوبی کی نعش دروش کے مقام کیسو دریا چترال سے برآمد

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) تین ہفتے پہلے بالائی چترال کے مقام کوشٹ میں پُل گرنے سے لاپتہ ہونے والے ویلج کونسلر اورمعروف سوشل ورکر بلبل خان ایوبی کی نعش ہفتے کے روز کیسو کے مقام پر دریائے چترال سے نکال لی گئی ۔ بعد آزان نعش کو آبائی گاؤں کوشٹ روانہ کر دیا گیا ۔  واضح رہے ۔ کہ تین ہفتے پہلے کوشٹ کے مقام پر ایک مزدہ گاڑی مٹی لوڈ کرکے پُل عبور کر رہاتھا ۔ کہ پل مکمل طور پر ٹوٹ کر مزدہ اور تین افراد سمیت دریائے موڑکہو میں گر گیا ۔ جس میں تین افراد فدا حسین ، بلبل ایوبی اور مزدا ڈراوئیور لاپتہ ہوگئے ۔ تاہم دو کی لاشیں تین دن بعد نکال لی گئیں ، جبکہ بلبل ایوبی کی نعش کی تلاش جاری تھی ۔ جو کہ ہفتے کے روز کیسو گاؤں کے قریب دریائے چترال میں تالاش کے دوران ملا ۔ جسے بعد آزان کوشٹ روانہ کر دیا گیا ۔درین اثنا چترال کے بالائی علاقہ بریپ میں گلشئیر کے پگھلنے سے آنے والے سیلاب میں موسم ابر الود ہونے کی وجہ سے کمی آئی ہے ۔ اورہفتے کے روز سیلاب سے متعلق اطلاعات موصول نہیں ہوئی ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق