ایس آر ایس پی کے زیر نگرانی گولین میں دو میگاواٹ بجلی گھرکا تعمیراتی کام آخری مراحل میں داخل

چترال ( محکم الدین ) چترال میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اب بجلی کی نایابی کی صورت اختیار کر گیا ہے ۔ اور شہری بجلی کی روشنی کو ترس گئے ہیں ۔اورچترال شہر کے لوگ ہر طرف سے مایوس ہوکر ایس آر ایس پی کے زیر نگرانی گولین میں دو میگاواٹ بجلی گھر کی تیاری پر آس لگائے بیٹھے ہیں ۔ اور بار بار یہ یاد دھانی کرائے نہیں تھکتے ، کہ اس منصوبے کی تکمیل کیلئے نو مہینوں کا وقت دیا گیا تھا ۔ جو کہ اب بڑھ کر ڈیڑھ سال تک پہنچ گیا ہے ۔ پراجیکٹ کے معائنہ سے یہ اندازہ لگانہ مشکل نہیں کہ موسم اور راستوں کی مشکلات کے باوجود انتہائی سُرعت سے اس منصوبے کی تکمیل کیلئے کام کیا گیا ہے ، بجلی گھر کی چینل مکمل ہو چکی ہے ، ان ٹیک پر کام تیز رفتاری سے جاری ہے اور پاور ہاؤس کی تعمیر کا کام زوروں پر ہے ۔ جس کے مکمل ہونے کے بعد مشینریز کی تنصیب کا کام ممکن ہو سکے گا ۔گذشتہ روز مقامی صحافیوں نے اس تعمیراتی منصوبے کی وزٹ کی ، اور کام کا خود جائزہ لیا ، اس موقع پر سائٹ انجینئر اسد نے بتایا ، کہ تعمیراتی کام آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور ادارہ کی طرف سے جلد سے جلد تکمیل کی کوششیں جاری ہیں ۔ تاکہ چترال شہر میں لوگوں کو بجلی کی مشکلات سے نجات دلایا جاسکے ۔ لیکن باوجود انتہائی کوششوں کے اب بھی کئی رکاوٹیں موجود ہیں ، جن میں راستے کی دشواری موسمی حالات اور کمیونٹی کے بعض مسائل جن کی انجام دہی ادارے کیلئے ضروری ہیں ، انہوں نے کہا کہ آیندہ چند مہینوں میں منصوبہ تکمیل کو پہنچ جائے گا ۔ جس کے بعد منصوبے کی پیدوارشروع ہو جائے گی ۔ اور چترال شہر کے لوگوں کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستقل بنیادوں پر نجات مل جائے گی ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔