دو میگا واٹ پن بجلی گھر کی تعمیر میں تاخیرکی شدید الفاظ میں مذمت

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان پیپلزپارٹی چترال ٹاؤن کے نائب صدر بشراحمد نے چترال ٹاؤن کے لئے  ایس آر ایس پی کی طرف سےگولین میں بننے والی دو میگا واٹ  بجلی گھر کی تعمیر میں تاخیرکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ سال پہلے شروع ہونے والی بجلی گھر جسے نو مہینوں میں تیار کرنے کا چترال ٹاؤن کے عوام کے ساتھ  وعدہ کیا گیا تھا پورا نہیں ہوا ۔اُنہوں نے کہاکہ چترال ٹاؤن کے اندار ایک تعلیمی درسگاہ میں ایس ار ایس پی کے سر براہ نے چترال ٹاون کے عمائدین کی ایک بڑی تعدا دکےسامنےنوماہ کے مدت میں چترال کے ٹاؤن ایریا کے لئے پن بجلی گھر بناکر ٹاؤن میں گھر گھر کو روشن کرنے کا اعلان کیا تھاا۔لیکن افسوس کی بات ہے کہ ابھی تک گولین میں چترال ٹاؤن کے نام پر بننے والی پن بجلی گھرکا 10فیصد کام بھی مکمل نہیں ہوا ہے۔جوکہ ادراے کی نااہلی کی ثبوت ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایس ار ایس پی کے سربراہ ایک قابل اور ایمان دار فرد ہے لیکن پن بجلی گھر کے حوالے سے ان کو اندھیرے میں رکھا گیا ہے اور تعمیر میں تاخیر کی اصل حقائق سامنے نہیں لایا جارہا ہے۔انہوں نے کہارمضان المبارک کے بعد عمائدیں چترال ٹاؤن کی ایک بڑی تعداد خودہی جاکر گولین میں بننے والی پن بجلی گھر کا معانیہ کریگا اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔