تازہ ترین

ایس آر ایس پی ٹاون کو 9مہینوں میں بجلی دینے کے وعدے میں ناکام رہی۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)انسانی حقوق کے علمبردار اور معروف قانون دان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے اپنے ایک اخباری بیان میں چترال بالخصوص ٹاون میں بجلی کی عدم دستیابی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس آرایس پی نے مارچ2015 کو چترال کی معززین اور شہریوں کے بڑی تعداد کی موجودگی میں ٹاون کو6مہینوں میں بجلی دینے کا وعدہ کیا تھا۔لیکن چیف ایگزیکٹیو شہزادہ مسعود الملک اپنے اس وعدے کو پورا نہیں کرسکا۔اُنہوں نے کہا اگر ادارے کے پاس صلاحیت نہیں تھی تو اتنا بڑا مجمع جمع کرکے اہلیان ٹاون کے جذبات کے ساتھ کھیلنے کی ضرورت تھی۔اُنہوں نے کہا ایس آرایس پی نے اپنی ناکامی چھپانے کے لئے کئی وفود موقع پر لے گئے۔مگر ٹاون کے عوام کو مطمین نہیں کرسکے ۔اُنہوں نے کہا اگر ایس آرایس پی اس موقع پر درمیان میں نہ آتی تو آج ٹاون کا بجلی مسئلہ حل ہوگیا ہوتھا۔اُنہوں نے کہا کہ ایس آر ایس پی نے پاؤر کمیٹی کے تحریک کو ہائی جیک کرکے ٹاون کو مستقل اندھیروں میں رہنے پر مجبور کیا۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق