حکومت مزید تاخیر کیے بعیراپر چترال میں بحالی کے کام شروع کریں۔انعام اللہ جنرل سیکرٹری اے پی ایم ایل

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال سے ممبر نیشنل یوتھ اسمبلی اور آل پاکستان مسلم لیگ کے جنرل سیکٹری  انعام اللهinam ullah نے اپنے ایک بیان میں ضلعی حکومت سے پوری چترال اور خاص کر اپر چترال کے عوامی مسائل پر توجه دینے کی اپیل کرتے ھوۓ کھا ھے.که اپر چترال کی عوام  مختلف قدرتی افات کےایک سال گزرنے کے باوجود پهلے ھی دن کی طرح مسائل ومشکلات کیساتھ دوچار ھیں…مختلف علاقوں میں رابطه سڑکیں اور پل نه ھونے کی وجه سے علاقے کے عوام پیدل میلوں کا سفر کرکے سکول ,کالج ھسپتال اور مختلف افسزز جانے پر مجبور ھیں.اور خاص کر بچوں کی تعلیم بری طرح متاثر ھوئی ھے.ان حالات میں  اکثر بچوں کے والدین اپنے بچوں اور بچیوں کو گھر بٹھانے میں ھی عافیت سمجھتے ھیں انھوں نے کھا که تاحال  بجلی کی عدم دستیابی عوامی نمائندوں کے کھوکھلے دعوں پر سوالیه نشان ھے ….انھوں نے مزید کھا که اپر چترال میںایم پی اے ھے بھی یا نھیں کسی کو نھیں پتا کیونکہ ایم پی اے صاحب جب سے ووٹ لیے ھیں تب سے ایسے غیب ھیں جیسے گدھے کے سر سے سینگ وه یا تو علاقه ھی چھوڑ چکے ھیں یا پھر علاقے میں ھی کھیں روپوش ھیں کسی کو اس کا کچھ نهیں پته اور عوام کا حال پوچھنے والا کوئی بھی نھیں ھے..انھوں نے ضلعی حکومت پر زور دیکر کھا ھے که حکومت مزید تاخیر کیے بعیر بحالی کے کام شروع کریں تاکه عوام کے مشکلات کم ھو سکے… انھوں نے ایم این اے کے مختلف ایشوز پر اٹھاۓ گئے کاوشوں کو سراھتے ھوۓ کھا که ھم ایم این اے صاحب کے شکرگزار ھیں که وه ھر حالت میں بڑھ چڑھ کر ھمارا ساتھ دیتے ارھے ھیں اور امید ھیں که مزید بھی ھمارے مسائل کم کرنے کیلیے آواز اٹھاۓ گے….

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔