تازہ ترین

کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل نظام الدین شاہ کا شندور پولوگراونڈ کی مرمت کے کام کا جائزہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل نظام الدین شاہ نے شندور پولوگراونڈ کی مرمت کے کام کا جائزہ لیا تاکہ شندور فیسٹول کے انعقاد سے پہلے کام مکمل ہواور اس سلسلے میں مختلف سرگرمیوں کا آغاز کیا جاسکے جن میں سامان کی رسد شامل ہے۔ پولوگراونڈ میں تماشائیوں کی بیٹھنے کے لئے جگہ اور دیواریں گزشتہ سال کے زلزلے سے شدید متاثر ہوگئے تھے جبکہ گزشتہ کئی سالوں سے جشن شندور کی تطعل کی وجہ سے بھی پولوگراونڈ اور رہائشی علاقے کی مرمت ناگزیر ہوگئی تھی۔ کمانڈنٹ نے اس موقع پر خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ تعمیراتی کاموں کو اس طرح معیار کے ساتھ پایہ تکمیل کو پہنچائے جائیں کہ جشن شندور کے تماشائیوں کو ذیادہ سے ذیادہ سہولیات فراہم ہوسکیں۔ دریں اثناء شندور جاتے ہوئے کمانڈنٹ نے لاسپور کے متعدد دیہات میں رمضان پیکیج تقسیم کیا جوکہ گزشتہ سال کے سیلاب اور زلزلے میں متاثر ہوگئے تھے۔ بعدازاں انہوں نے مستوج میں ایف سی پی ایس کا بھی دورہ کیا۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔