عوا م کی فلاح وبہبود کیلئے پاک فوج کے زیر اانتظام چترال میں مختلف فلاحی سرگرمیاں کامیابی سے جاری

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)عوا م کی فلاح وبہبود کیلئے پاک فوج کے زیر اانتظام چترال میں مختلف فلاحی سرگرمیاں کامیابی سے جاری ہیں ۔ جن میں آرمی ویلفئیر شاپ ، فلٹر پلانٹس ، سولر پینلز کا انعقاد اور عوام میں اشیاء خوردونوش کی تقسیم جیسی فلاحی سرگرمیاں شامل ہیں۔
پاک فوج چترال میں اہم فلاحی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس حوالے سے عوام کو ریلیف دینے کے لئے مختلف آرمی ویلفئیر شاپز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جوکہ ارسون اور بمبوریت کے علاقے میں قیام کی گئی ہیں ،ان میں بغیر کسی نفع کے عوام کو سستے داموں اشیائے روزمرہ فراہم کی جاتی ہیں جو کہ بازار سے خاصی سستی قیمت پر میسر ہیں ۔ اس کے علاوہ چترال اور گرم چشمہ میں فلٹر پلانٹس نصب کئے گئے ہیں جس سے اہل علاقہ کو صاف پانی میسر کیاجارہاہے۔ جرنلسٹ کی درخواست پر چترال پریس کلب میں ایک KVکا سولر پینل بھی نصب کیا گیاہے ۔ان فلاحی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ چترال کے مختلف علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی فری تقسیم بھی جاری ہے جو کہ رمضان المبارک کے حوالے سے عوام میں مثبت انداز سے مقبول ہے۔یادرہے چند روز قبل جنرل آفیسر کمانڈنگ مالا کنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل آصف غفور نے چترال کا دورہ کیا تھا اور ان فلاحی سرگرمیوں کو موثر اور فعال بنانے کی ہدایات جاری کی تھی جس پر کامیابی سے عمل درآمد ہورہا ہے۔عوام کو ان فلاحی سرگرمیوں سے رمضان المبارک کے مہینے میں مستفید کیا جارہا ہے جس کے باعث وہ پاک فوج کے انتہائی مشکور ہیں ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔