تازہ ترین

وفاقی بجٹ میں چترال کے لئے ریکارڈ فنڈز مختص کرنے پر وفاقی حکومت کے مشکور ہیں۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے وفاقی بجٹ میں لواری ٹنل کے لئے 4ارب پچاس کروڑ روپے،گولین گول بجلی گھر کے لئے 2ارب پچاس کروڑ روپے،چکدرہ چترال روڈ کے لئے 20بلین روپے،چترال گرم چشمہ روڈ کے لئے 4بلین روپے،چترال ایون بمبوریت روڈ کے لئے 3بلین روپے پی ایس ڈی پی میں مختص کرنے پر وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اور ساتھ ہی پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے تحت چکدرہ چترال روڈ کو تاجکستان سے ملانے کی وفاقی حکومت کی منظوری کو بھی سراہا ہے۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا کہ صوبائی بجٹ میں عوام کو مایوس کیا گیا۔خصوصاً چترال میں میگاپراجیکٹ کے لئے بشمول لواری ٹنل کوئی رقم مختص نہیں کیا گیا۔اُنہوں نے کہا پی ایم ایل نو ن کی حکومت چترال کی تعمیر وترقی میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔نیاز اے نیازی نے صوبائی حکومت کی طرف سے چترال یونیورسٹی کے قیام کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ چترال کے لئے الگ تعلیمی بورڈ کا بھی منظوری دے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔