چترال ،علماء کی وفد کا نو مسلم بچی سے ملاقات

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)شاہی مسجد چترال کے خطیب مولانا خلیق الزمان کاکاخیل کی قیادت میں ایک وفد نے بمبوریت کی نومسلم خاتون سے ملاقات کی۔وفد میں قاری محمد شاہ،مولانا غلام یوسف،قاضی فضل معبود ایڈوکیٹ،تحصیل ناظم ایون افتاب عثمان شامل تھے۔اس موقع پر مولانا خلیق الزمان نے عوامی حلقوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بحمد للہ چترال میں مسلمانوں کی کیلاش برادری کے ساتھ قدیم الایام سے اچھے تعلقات قائم رہے ہیں اور انشاء اللہ یہ پُرامن فضا ہمیشہ کیلئے قائم رہے گی۔اسلام ہمیں اقلیتوں کے تحفظ کا درس دیتا ہے۔انکی جان ومال ،عزت وآبرو کا تحفظ ہماری اولین تر زمہ داری ہے۔انہوں نے نومسلم بچی کو اسلام قبول کرنے پر مبارکباد دی اور چترال کے معروف علمی وسماجی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی خصوصی پیغام پہنچائی اور ان کی طرف سے بھیجے گئے دس ہزار روپے نقد رقم(عیدی) بھی پہنچائی۔نومسلم بچی نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور قاری فیض اللہ چترالی کے خدمات کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا اور دین میں استقامت کیلئے علماء کرام سے خصوصی دعاؤں کی بھی درخواست کی۔علماء کرام نے بعض ناعاقبت اندیش لوگوں کی طرف سے چترال کے پرامن فضاء کو خراب کرنے کی سازش کی شدید الفا ظ میں مذمت کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔