تازہ ترین

وفاقی حکومت کی طرف سے چترال کے سڑکوں کے لئے اربوں روپیہ مختص کرنے پر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا شکریہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)انیس الرحمن یوتھ کونسلر ویلیج کونسل ریشن وکارکن پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے موجودہ بجٹ میں چترال کے سڑکوں کے لئے اربوں روپیہ مختص کرکے چترالی عوام کا دل جیت لیا ہے۔چکدرہ ،چترال،چترال ،مستوج،شندور۔ایون بمبوریت،اورگرم چشمہ گبور کے سڑکوں کے لئے 40ار ب سے زیادہ رقم مختص کیے۔اُنہوں نے کہا کہ ان سڑکوں کی تعمیر سے چترال میں معاشی انقلاب آئیگا جس سے چترال کے غریب عوام کو بہت فائدہ ہوگا۔ انیس الرحمن نے مزید کہا کہ میاں محمد نواز شریف واحد رہنما ہے جنہوں نے وزیراعظم بننے کے بعد چترال کا تین بار دورہ کیا۔اور 17سال پہلے بھی میاں محمد نواز شریف نے چترال کا دورہ کیا تھاجس سے پتہ چلتا ہے کہ میاں محمد نواز شریف چترال کے ساتھ کتنا مخلص ہے۔چترال خیبر پختونخواہ کا واحد ضلع ہے جسمیں وفاقی حکومت سب زیادہ پیسہ خرچ کررہا ہے۔اُنہوں نے ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان میگاپراجیکٹس کی منظوری میں ایم این اے نے اہم کردار ادا کیا اور پارلیمنٹ میں چترال کی خوب نمائندگی کی۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔