ہلال احمر پاکستان چترال کاحالیہ موسمی حالات کے پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے ہنگامی نشست کا انعقاد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ہلال احمر پاکستان(Pakistan Red Crescentضلع چترال بر انچ نے حالیہ موسمی حالات کے پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹڑ ریسپونس ٹیم کے ساتھ ایک ہنگامی نشست کا انعقاد کیا ۔ میٹنگ میں ڈسٹرکٹ سیکریٹری حلال احمر سلیم الدین نے Contingency Plan کو شرکاء کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرریسپونس ٹیم میں ابتدائی طبی امداد کے تربیت یافتہ رضاکار بھی شامل ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ بوقت ضرورت Mobile Health Unit بھی مصروف عمل ہو نگے ۔ اس کے بعدہ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر آفیسر غفور احمد نے قدرتی افات سے نمٹنے کے لئے ڈیزاسٹر ریسپونس ٹیم تشکیل دیتے ہوئے اُنھیں مختلف یونین کونسل کی طرف بھیج دیا گیا۔ اور اُس نے بتایا کہ وہ ہر وقت ڈی ۔سی دفترکے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔اور کسی قسم کی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔