تازہ ترین

حسب سابق امسال بھی میٹرک پوزیشن ہولڈرز کو قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سےنقد اور اقراء نشان دئیے جائینگے۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ حسب سابق اس سال بھی میٹرک پوزیشن ہولڈرز طلباء\طالبات کو چترال کے معروف علمی وسماجی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے دولاکھ روپے نقد انعام اور اقراء نشان (ایوارڈ) دیے جائینگے۔اُنہوں نے کہا کہ ہم نے ان انعامات کا سلسلہ اس مقصد سے شروع کیا تھا کہ چترال کے طلبہ کے مابین تعلیمی میدان میں مسابقت پیداہواور ہم اپنے اس مقصد میں کامیابی حاصل کرچکے ہیں کہ امسال بروز پبلک سکول کے ہونہار طالب علم نے میٹرک میں ایک ہزار سے زیادہ نمبر حاصل کیا۔اُنہوں نے کہا انشاء اللہ کہ ہمارا یہ سلسلہ تعلیم کے لئے جارہی رہے گا ۔اُنہوں نے کہا کہ کیلاش کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے درمیان جو بچہ میٹرک کے امتحان میں زیادہ نمبر حاصل کریں اُن کوبھی دس ہزارکا نقد انعام اور اقراء ایوارڈدیا جائیگا۔انہوں نے تمام پوزیشن ہولڈرز (گورنمنٹ سکولز،پرائیویٹ سکولز)طلبہ کو مطلع کیا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے کوائف ہمارے پاس جمع کریں تاکہ بروقت اپنے انعامات وصول کرسکیں۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى