کھوار نصاب سازی کیلئے مئیرتنظیم کے کثیراللسانی گروپ کی نظرثانی نشست

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) گزشتہ دنوں تریچمیر ویو ہوٹل میں مئیر کے ممبران کی ایک نشست مئیر کے کثیراللسانی پری سکول جماعت اول اور دوئم کے نصاب کی نظرثانی نشست ہوئی جس میں کھوار سکول کی پہلی اور دوسری جماعت کی نصابی مواد کی نظرثانی مکمل کی گئی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ مئیر تنظیم گزشتہ کئی سالوں سے FLI کی زیر سایہ کثیراللسانی تعلیم کی غرض سے پری سکول گریڈ ون اور ٹو کے لئے نصاب سازی اور درسی کتاب سازی پر کام کررہا ہے۔ پچھلے سال گریڈ ون کے کتب کی تدوین مکمل ہوکے مئیر کے قائم کردہ MLE سکول بونی میں تجرباتی طور پر پڑھائی جارہی ہیں۔کامیاب درس وتدریس کے حوالے سے MLE اپروچ خاطر خواہ طور پر کامیاب رہا ہے اور کمیونیٹی کے لوگ بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ مذکورہ نشست اس سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں ایم ایل ای سکول کے گریڈ ون اور ٹو کے درسی مواد کی مکمل نظر ثانی کی گئی۔ نصابی کتب FLI کی زیرنگرانی میں چھاپی جائینگی اور روان سال MLE سکول بونی میں نصاب کا حصہ ہونگی۔نظرثانی کمیٹی میں ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی، فرید احمد رضا، جاوید اقبال جاوید،عطاحسین اطہر،ظہورالحق دانش،محمد نایاب فارانی،محبوب الحق حقی،حسن بصری حسن اور ثناء اللہ ثانی نے شرکت کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔