ویلج کونسل فورم ضلع چترال کا اجلاس،ٹرانسفرمر غلط طریقے سے تقسیم کیے جارہے جسکی وجہ سے فساد کا اندیشہ ہے۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ہفتہ 25\6\2016کو ویلج کونسل فورم کا ایک اہم اجلاس زیر صدرات سجاد احمد خان (صدر ) آل ویلج کونسل فورم ضلع چترال وی سی سیکٹریٹ میں منعقد ہوا ۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔ اجلاس میں اس بات پر انتہائی آفسوس کا اظہار کیاگیا کہ پیسکو چترال کے لئے جو ٹرانسفرمر اپگریڈیشن کیلئے آئیے ہیں اُنکو غلط طریقے اور غیر ذمہ دار افراد کے ذریعے سے تقسم کیا جارہا ہے جسکی وجہ سے فساد کا اندیشہ ہے یہ ٹرانسفرمر چترال میں Over Load ٹرانسفرمروں کی جگہ لگانے کیلئے منظور ہوکر ائیں ہیں اسلئے انکو اسی جگہ لگوانے چاہئے جہاں کیلئے منظور ہوئے ہیں لہذا ان پر کسی کو سیاست چمکانے کی ضرورت نہیں ہے ہمارے MNA جن کا ان ٹرنسفرمروں کی منظوری میں کوئی کردار نہیں وہ خوامخوا پیسکو حکام کو پریشرائیز کرنے کی کوشیش نہ کریں ۔ اور پیسکو کو اپنا کام خود کرنے دیں ۔لہذآل ویلج فورم اس قرارداد کے ذریعے پیسکو کے حکام بالا اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کویہ تجویز دیتے ہوئے قرارداد پیش کرتے ہیں کہ مزکورہ ٹرنسفرمرز کو ویلج کونسل کے ناظمین کو اعتماد میں لیتے ہوئے اِنکی مقرارہ جگہوں پر لگادی جائے کیونکہ ہر گاؤں میں منتخب ناظمین کا ویلج کونسل کی صورت میں ایک مکمل سیٹ اپ موجود ہے اور حکومت نے آئینی اختیارات انکو دی ہے جس میں ویلج کونسل کے اندر ہونے والے تمام سرکاری اور غیر سرکاری کاموں کی نگرانی اور ان پر عمل درآمد بھی شامل ہے اگر اسکے باوجود بھی متعلقہ ناظمین کو بائی پاس کرکے غیر ذمہ دار افراد کے ذریعے کام کرنے کی کوشیش کی گئی تو ناظمین اسکی بھر انداز میں مزاحمت کریں گے جسکے نتیجے میں ہونے والے واقعات کی تما م تر ذمہ داری پیسکو چترال اور ذمہ داروں پر عائد ہوگی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔