تازہ ترین

گورنمنٹ سکول کے طلبہ کا میٹرک کے امتحان میں اعزاز

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے حالیہ نتائج کے مطابق سرکاری سکولوں کی کٹیگری (Category) میں گورنمنٹ ہائیرسکنڈری سکول موری لشٹ کے ہونہار طالبعلم زبیر احمد ولد احمد نبی نے رول نمبر164034کے تحت 952نمبر لیکر ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کیا ہے، انہوں نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالیٰ کی مہربانی، سکول کے پرنسپل اور ممتاز ماہرتعلیم معظم شاہ کی مشفقانہ سرپرستی و حوصلہ افزائی، اپنے اساتذہ کرام کی بہتریں رہنمائی، والدین کی دعاوٗں اور اپنی انتھک محنت کا نتیجہ قراردیا۔تنائج کے مطابق مذکورہ کیٹگری کے دوسری دونوں پوزیشنیں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ریشن کے حصے میں آئیں جس کے طالبات شہناز آحمد دختر گل آحمد خان رول نمبر114207نے 933نمبرلیکردوسری اور محسنہ بی بی دختر متولی شاہ رول نمبر114208نے 930نمبر لیکرضلع بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہیں۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔