تازہ ترین

چترال دوسالوں میں دس ہسپتالوں میں سولرسسٹم لگائے گئے۔ڈی ایچ او ڈاکٹر اسرار اللہ چترال

(نمائندہ چترال ایکسپریس)ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹراسراراللہ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت محکمہ صحت میں بے شمارترقیاتی کام کرچکے ہیں ۔چترال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ ان دوسالوں میں دس ہسپتالوں میں سولرسسٹم لگائے گئے اورفی سولرسسٹم کی قیمت 7 لاکھ 50ہزارروپے ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ بی ایچ یونشکو،آرایس سی دراسن،پی ایچ یواویر،ٹی ایم کیوبونی،بی ایچ یوعشریت،آرایس سی ایون،بی ایچ یوارندو،بی ایچ یو کوشٹ،آرایچ سی کوغذی اوربی ایچ یو کیسو میں آئی ایل آرسولرسسٹم لگائے گئے ہیں عنقریب مزیدہسپتالوں کے لئے بھی سولر سسٹم دیے جائینگے۔DSC00003انہوں نے کہاکہ بونی ہسپتال کوگریڈسی میں اپرگریڈکرنے کے لئے 40کروڑروپے دیے جاچکے ہیں اور 19ڈسپنسریزکی منظوری بھی دی گئی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ جوپیپلزورکس پروگرام کی ڈسپنسریاں تعطل کاشکارتھے عنقریت ایک مہینے کے اندران ڈسپنسریوں کواسٹاف دے کرکام شروع کیاجائے گا۔ڈی ایچ او اسرار اللہ نے کہاکہ اس وقت چترال کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹر موجودہے عنقریب پی پی ایچ آئی محکمہ صحت کوحوالے ہورہاہے صوبائی حکومت کی اقدامات کے وجہ سے نئے ڈاکٹرزبھی بھرتی کیئے جارہے ہیں۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔