تازہ ترین

گرم چشمہ وادی میں ٹراؤٹ مچھلی کی نسل کشی جاری، انتظامیہ خاموش

گرم چشمہ (نمائندہ چترال ایکسپریس) گرم چشمہ وادی ٹراؤٹ مچھلی کے لئے شہرت رکھتی ہے مگر کچھ سالوں سے انتظامیہ کی خاموشی کی وجہ سے گرم چشمہ وادی سے ٹراؤٹ مچھلی کی نسل کشی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جو کہ امسال اندازہ ہے کہ ٹراؤٹ مچھلی کی کی نسل گرم چشمہ سے ختم کرنے کے ساتھ ختم ہوجائے گی، ٹراؤٹ مچھلی کی افزائش اور دیکھ بھال کس کی ذمہ داری ہے اس کا کسی کو نہیں پتا، آپ گرم چشمہ روڈ پر سفر کریں تو راستے میں لوگ کھلے عام جال لے کر مچھلیاں پکڑ رہے ہوتے ہیں ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، حالانکہ قانون کے مطابق جال کا استعمال ممنوع ہے، دن کے اوقات کے علاوہ اگر آپ گرم چشمہ روڈ پر رات کو سفر کریں تو سینکڑوں کے حساب سے چترال کے مختلف علاقوں سے لوگ دریائے گرم چشمہ کے کنارے آپ کو نظر آئیں گے جو بے خوفی سے جال کے ذریعے ٹراؤٹ کا شکار کررہے ہوتے ہیں، روزانہ ہزاروں کے حساب سے ٹراؤٹ مچھلی کا شکار اس کی نسل کشی کا سبب بن رہا ہے اور متعلقہ ادارے صرف تنخواہوں کے لئے دفتر میں بیٹھے ہوتے ہیں ان سے یہ بھی نہیں ہوتا کہ کم از کم رمضان کے مہینے میں ہی اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے ان افراد کے خلاف کوئی ایکشن لیتے، گرم چشمہ کے عوام نے ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹراؤٹ مچھلی ایک نایاب نسل کی مچھلی ہے جو کہ صاف پانی میں پایا جاتا ہے کچھ عرصہ پہلے گرم چشمہ کے علاقے میں اس مچھلی کے شکار پر مکمل پابندی تھی مگر اب اس بارے میں پوچھنے والا کوئی نہیں ہے انہوں نے ڈی سی چترال سے اس سلسلے میں ایکشن لینے اور ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیاہے۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق