تازہ ترین

پاک ہیلپ لائن سوشل ویلفیئر ارگنائزیشن لاہور پاکستان کے رابطہ کونسل چترال کے زیر اہتمام 50طلباء میں دو ہزار دوہزار روپے کا عیدی پیکیج تقسیم۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پاک ہیلپ لائن سوشل ویلفیئر ارگنائزیشن لاہور پاکستان کے رابطہ کونسل چترال کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول چترال کے 50طلباء میں دو ہزار دوہزار روپے کا عیدی پیکیج تقسیم ہوا۔اس پُروقار تقریب کا انعقاد گورنمنٹ ہائی سکول چترال کے ہال میں منعقد ہوا۔جسکے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر احسان الحق اور صدارت پرنسپل کمال الدین کررہے تھے۔ہلیپ لائن چترال کے منتظمین شہزادہ رضاالملک اور خطیب شاہی مسجد چتر ال مولانا خلیق الزمان تھے۔اس موقع پر احسان الحق نے زور دے دیا کہ وہ تعلیمی میدان میں ترقی کرکے ملک وقوم کی خدمت کریں۔اُنہوں نے طلبہ میں عیدی پیکیج تقسیم کرنے پر ہیلپ لائن منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔پرنسپل سکول ہذا،شہزادہ رضا الملک اور خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔