تازہ ترین

تورکہو روڈ کے لئے 23جوالائی کو ٹینڈر ہوگا۔عوام تورکہو کی طرف سے مرکزی اور صوبائی حکومت کا شکریہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس ) منہاج الدین ناظم شاگرام ویلیج کونسل تور کہو نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ تورکہو رروڈ جو کہ کئی سالوں سے فنڈ کرپشن کی نذر ہونے کی وجہ سے التواء کا شکار تھا ۔ اب جو کہ بتاریخ 23 جولائی 2016 ؁ء کو ٹینڈر ہونا قرار پا یا ہے اب کی بار ٹھیکہ داروں کے بجائے کمپنیوں کے ذریعے کام کرانے کا فیصلہ ہو چکا ہے ۔ جس میں 17 کمپنیوں کوالیفائیڈ قرار دیا گیا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ انشا ء اللہ اب تو رکہو روڈ ایک مثالی روڈ بنے گی اور اس میں سب سے پہلے زمین مالکان کو ادائیگی کی جائے گی اس کے بعد نقطہ آغاز سے کام شروع ہونے کے ساتھ ساتھ 4 پُل بھی درمیان میں تعمیر کیے جا ئینگے ۔ موجودہ حکومت کے اس اقدام سے اب تورکہو روڈ میں کرپشن اور فنڈ کی خر د برد ہونے کا خدشہ ختم ہو گیا ہے جس پر موجودہ حکومت دادکے مستحق ہیں ۔اُنہوں نے عوام تورکہو کی طرف سے مرکزی اور صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے تور کہوکا ایک دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔