تازہ ترین

پبلک سروس کمیشن پشاور نے سول جج کے مقابلوں کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا چترال سے پانج امیدوار کامیاب

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس) خیبر پختونخواہ پبلک سروس کمیشن پشاور نے پشاور ہائی کورٹ میں سول جج ،جوڈیشل مجسٹریٹ ،علاقہ قاضی(بی۔ایس۔18) کی پوسٹوں کیلئے مقابلوں کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے مقابلے کے امتحان میں تحریری حصے میں201امیدواروں کو اہل قرار دیا ہے۔مذکورہ اہل امیدواروں کو فزیکل طرز سلوک ٹیسٹ کے لئے مناسب وقت پر بلایا جائیگا۔چترال سے تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں میں خالد بن ولید ولد عبدالولی خان ایڈوکیٹ ساکن دنین،عطاء الرحمن ایڈوکیٹ ولد روف آمان ساکن کہوژ،سلمان نادر ایڈوکیٹ ولدمحمد نادر خان ساکن گولدور،افتاب رحیم ایڈوکیٹ ولد عبدالرحیم ساکن کاری اورسید احمد مجتبیٰ کمال ولد عظمت عیسیٰ ساکن تورکہو شامل ہیں۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق