تازہ ترین

ارسون میں سیلاب؛ ایک ہی خاندان کے پانج افراد سمیت 15افراد کی سیلاب میں بہہ جانے کی اطلاعات

دروش(نمائندہ چترال ایکسپریس) ہفتے کی رات نماز تراویح کے وقت اُرسون میں سیلاب آنے سے کم از کم15 افراد لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کی رات نماز تراویح کے وقت ارسون کے گاؤں پائیتاسون گول میں سیلاب نے مقامی مسجد سمیت کئی گھروں کو بہا لے گیا۔ دروش پولیس کے مطابق سیلاب کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانج افراد سمیت پندرہ افراد لاپتہ ہو گئے ہیں جن میں حلیم اللہ ولد گل زرین، نعیم اللہ ولد گل زرین، محب اللہ ولد گل زرین، عبدالرزاق استاد ولد خان محمد، عبدالطیف ولد عبدالرزاق، شفیق ولد سید محمد، زار ولد عبدالعزیز، نور محمد ولد نور اسلام ، عبدالسلام ولد گل محمد زواروغیرہ  شامل ہیں۔ علاقے میں امدادی سرگرمیوں میں شدید دشواریاں پیش آرہی ہیں اور پولیس و دیگر امدادی کارکنا ن متاثرہ مقام تک نہیں پہنچ پائے ہیں کیونکہ سیلاب کی وجہ سے راستہ بند ہے۔خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جانی و مالی نقصان میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ جبکہ ارسون گول میں سیلاب کے بڑے ریلے نے نگر کے مقام پر دریائے چترال کے بہاؤ کو روک دیا ہے اور خبروں کے مطابق دریا کی سطح بلند ہو رہی ہے اور اسوقت کئی گھرانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ہفتے کی شام دروش اور اسکے گرد ونواح میں شدید گرج چمک کے ساتھ تیز بارشیں ہوئیں ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق