ارسون کے سیلاب زدہ گان تک ہنگامی بنیادوں پر امدادی اشیاء پہنچائی جائیں۔امیر جماعت اسلامی مولانا جمشید احمد کا پریس کانفرنس

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)جماعت اسلامی ضلع چترال کے امیر مولانا جمشید احمد نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ ارسون میں گزشتہ رات موسلا دھار بارش اور سیلاب کے نتیجے میں تباہی سے دوچار علاقے اور عوام کو ہنگامی بنیادوں پر امدادی اشیاء پہنچائی جائیں اور علاقے میں پینے کے صاف پانی سمیت اشیائے خوردونوش اور ادویات مہیاکئے جائیں اور گزشتہ سال کی طرح حکومت کی طرف سے محض زبانی وعدوں پر نہ ٹرخائے جائیں۔ اتوار کے روز جماعت کے دیگر 4رہنماؤں ہدایت اللہ، عتیق الرحمن، فضل ربی جان اور عبدالحق کی معیت میں چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ارسون کے گاؤں میں قیامت صغریٰ برپاہوگئی ہے جس میں حکومت کو انتہائی سنجیدگی دیکھانا چاہئے جبکہ چترال کے عوام کو بھی اس نازک وقت میں اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی امداد اور ان کے دکھوں کا مداوا کرنے کے لئے آگے آنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ایک ہفتہ قبل بھی اس گاؤں میں سیلاب آنے کی وجہ سے یہاں ابنوشی اور ابپاشی کے ذرائع سیلاب برد ہوگئے تھے اور علاقے میں اشیائے خوردونوش کی قلت پہلے سے پیدا ہوچکی تھی۔ جماعت اسلامی کے امیر نے ارسون کے متاثریں کے لئے الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ سیلاب کی اطلاع ملتے ہی3 25سے زائد رضا کار اشیائے خوردونوش سمیت بستر ، برتن، ادویات کے ساتھ روانہ کردئیے گئے جوکہ ارسون پہنچ کر امدادی کام شروع کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی صوبائی نظم بھی متحرک ہوکر متاثرین ارسون کے لئے امدادی اشیاء چترال روانہ کردی ہے۔ انہوں نے پاک فوج کے شہید جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا جوکہ ڈیوٹی کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔