تازہ ترین

ایم پی اے سلیم خان کا ارسون سانحہ پر دکھ اور دلی افسوس کا اظہار

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ایم پی اے سلیم خان نے چترال دروش تحصیل کے گاؤں ارسون میں سیلاب سے31افراد کے جان بحق ہونے پر دکھ اور دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی درجات کی بلندی ، مغفرت اور صبر کی دعاکی۔اس موقع پرایم پی اے سلیم خان نے صوبائی حکومت کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال کی سیلاب سے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے ابھی تک صوبائی حکومت کی طرف سے کچھ بھی نہیں کیا گیا۔جو کہ چترال کے عوام کے ساتھ انصاف کے دعوی دار وں کی طرف سے بہت بڑی ناانصافی ہے۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق