تازہ ترین

انجمن ہلا ل احمر پاکستان چترال کی طرف سے ارسون کے سیلاب متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) انجمن ہلال احمر پاکستان چترال کی طرف سے دروش تحصیل کے ارسون گاؤں کے متاثرین سیلاب میں امدادی اشیاء تقسیم کی گئی۔ڈسٹرکٹ چیئرمین انجمن ہلال احمر ڈپٹی کمشنر چترال اور سیکرٹری انجمن ہلال احمر سلیم الدین نے متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم کئے۔امدادی اشیاء میں واٹر فلٹر کولر،بالٹی اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی طرف سے فوڈ ائٹم بھی شامل تھے۔مجموعی طورپر 50متاثرہ خاندانوں میں مختلف فوڈ ائٹم اور نان فوڈ ائٹم تقسیم کئے گئے۔علاقے کے عوام نے امدادی اشیاء کی تقسیم پر انجمن ہلال احمر کے انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔



اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
اظهر المزيد

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

إغلاق