
حکومت پنجاب کی طرف سے ارسون کے متاثرین سیلاب کے لئے نوٹرکوں پر مشتل سامان چترال پہنچ گئی۔
چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی پنجاب حکومت کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لئے
نو ٹرکوں پر مشتمل امدادی اشیا ء جس میں فود ایٹم اور نان فوڈ اٹیم ارسوں متاثرین سیلاب کے لئے چترال پہنچائے گئے۔جو کہ چترال میں ارسون سیلاب متاثرین میں تقسیم کی جارہی ہے ۔اس موقع پر گذشتہ روز
سکریٹری PDMAخالد شیر دل نے امدادی اشیاء تقسیم کی انہوں نے کہا کہ موسمی تغیررات کو دیکھ کرPDMAپنجاب چترال میں ان قریب عارضی دفتر قائم کریگی ۔جس سے کسی بھی ناخوشگوار اوقات میں چترالی عوام کی خدمت کی جاسکے۔اس حوالے سے انہوں نے ایک کمیٹی بنانے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہمیشہ بڑی بھائی ہونے کا ثبوت دیا ہے انہوں نے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کاپیغام متاثرین سیلاب ارسون کوپہنچاتے ہوئے کہا کہ مشکل کے گھڑی میں پنجاب حکومت چترال کے سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں سیلاب سے متاثرہ مقام میں صاف پانی کے لئے بھی بہت جلد PDMAپنجاب پائپ لائن چترال کے لئے روانہ کریگی ۔آخر میں سیلاب
میں جان بحق افراد کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
