پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے بی بی فوزیہ نے عید کے پہلے دن اُرسون ویلی کا دورہ کیا،متاثرین میں امدادی پیکیج تقسیم

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے بی بی فوزیہ نے عید کے پہلے دن اُرسون ویلی کا دورہ کیا اور سیلاب سے جان بحق ہونے والے افراد کے لئے اجتماعی دعا کرائی۔اس موقع پر اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے بی بی فوزیہ نے کہا کہ سیلاب قدرت کی طرف سے بڑی آزمائش تھی۔جس میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا جس پر مجھے انتہائی دکھ اور اور افسوس ہے۔اوراس مشکل ترین وقت میں تمام چترالی عوام بھی اپنے بہن بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے پوری کوشش کی کہ بروقت امدادی کاروائی کی جائے ۔فوڈ اور نان فوڈ ائٹم وقت پر پہنچائے گئے ،جان بحق ہونے والے افراد کی لواحقین کی بھی مالی امداد کی گئی ہے۔اس کے علاوہ صوبائی حکومت کی طرف سے اسیسمنٹ ٹیم بھی علاقے میں موجود ہے تاکہ نقصانات کا اندازہ لگا سکیں اور بحالی کے کام جلد شروع ہوسکے۔ایم پی اے بی بی فوزیہ نے اپنے صوابدیدی فنڈ سے علاقے میں مسجد اور مدرسہ بنانے کا بھی اعلان کیا۔بی ایچ یوکی بھی یقین دہانی کی ۔آخر میں متاثرین میں فوڈ پیکیج تقسیم کی گئی۔دورے میں حاجی سلطان،رضت باللہ،حیدر نبی اور فیصل صلاح الدین اُن کے ہمراہ شامل تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔