تازہ ترین

متحدہ جمعیت علماء اسلام ضلع چترال مبارک ہو،جمعیت کے قائدین کاماضی کے اختلاف کو مکمل طورپر بھولا کر نئے عزم وجذبہ کے ساتھ یکجان ہوکرکام کرنے کا عزم

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)سیکرٹری اطلاعات جے یو آئی نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے مقامی میڈیا کو آگاہ کیا ہے کہ مورخہ 10جولائی 2016بروز اتوار چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں جے یو آئی کے عمومی کا ایک پرہجوم اجلاس منعقد ہوا۔جسمیں مجلس عمومی کے ارکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔کافی تعداد میں شرکاء نے اجلاس سے اظہار خیال کیا۔یہ اجلاس اس لحاظ سے جمعیت کی تاریخ میں ایک اہم اجلاس تھا کہ مہینوں کی اختلاف رائے اس وقت ختم ہوگئی کہ سابق امیر مولانا عبدالرحمن اسٹیج پر امیر جمعیت علماء اسلام مولانا عبدالرحمن قریشی کے ساتھ آکر بیٹھ گئے۔دونوں قائدین نے ماضی کے اختلاف کو مکمل طورپر بھولا کر نئے عزم وجذبہ کے ساتھ یکجان ہوکرکام کرنے کا عزم کیا۔اس کے بعد پیش آمدہ اختلافات کو آپس میں بیٹھ کر مذاکرات سے طے کرنے کا عہد کیا۔آئیندہ کے لئے تمام کارکنان نے مل جل کر انتہائی اتحاد واتفاق کے ساتھ جمعیت کے مبارک سیاسی ومذہبی کا ز کو آگے بڑھانے کا عزم کیا۔دونوں قائدین نے عمومی کے شرکاء سے تفصیلی خطاب کیا ۔قاضی فتح اللہ کے اتحاد واتفاق کے عاجزانہ دعا کے ساتھ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق