تازہ ترین

سیلاب کے خطرے کے پیش نظر بندوگول اور گولین وادیوں میں پیشگی حفظاتی اقدامات اٹھائیں جائے۔پی ڈی ایم اے

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) صوبائی ڈیزاسٹرمنجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے محکمہ موسمیات پاکستان اسلام آباد کے حوالے سے خبردار کیا ہے کہ14جولائی 2016تک گلگت بلتستان اور چترال خصوصاًبندوگول اور گولین کی وادیوں اور گردونواح میں شدید بارشوں کے سبب گلیشیرجھیلوں میں طیغیانی آنے اور شدید سیلاب کا خدشہ ہے۔۔اس سلسلے میں PDMAنے ایک خصوصی مراسلے کے ذریعے ڈپٹی کمشنر چترال کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں پیشگی حفاظتی اقدامات اُٹھائیں۔اسکے علاوہ مقامی لوگوں کی معلومات کے اس الرٹ کو اردو زبان میں مختلف علاقوں میں نوٹس بورڈ وں پر آویزاں کرنے کے لئے رائے عامہ کے مقامی لیڈروں کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے تا کہ اس ضمن میں کسی جانی نقصان سے بچا سکے۔منگل کے روز ڈسٹرکٹ انتظامیہ اورپاکستان ہلال احمر چترال کے رضاکاروں بندو گول اور گولین کے وادیوں میں خصوصی مراصلے تقسیم کیے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔