تازہ ترین

جمعیت علماء اسلام ضلع چترال کی مجلس عمومی کے حوالے سے روزنامہ مشرق میں شائع شدہ خبر بے بنیاد اورمنگھڑٹ ہے۔قاری عبدالرحمن قریشی

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)جمعیت علماء اسلام ضلع چترال کے امیر قاری عبدالرحمن قریشی کی طرف سے جاری شدہ ایک پریس ریلیز میں اُنہوں نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام ضلع چترال کی مجلس عمومی کے حوالے سے روزنامہ مشرق میں شائع شدہ خبر بے بنیاد ،منگھڑٹ اورجمعیت سے نکالے گئے ایک رکن کی سازش ہے۔حقائق سے اس خبر کا کوئی تعلق نہیں ہے۔پریس ریلیز کے مطابق خبر کے حوالے سے جب تحقیق کی گئی تو وہ خبر اجلاس میں غیر موجود جمعیت کے سابق رکن قاری جمال عبدالناصر کی طرف سے ضلعی کابینہ کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش نکل آئی۔اُنہوں نے کہا ہے کہ یہ بات واضح رہے کہ قاری جمال عبدالناصر اور کاشف جمال کی بنیادی رکنیت جمعیت کے صوبائی اور ضلعی قائدین کے خلاف غلط اور ناشائستہ مسیچ(ایس ایم ایس) کرنے اور جمعیت کے فیصلوں سے مسلسل انحراف کرنے پر15,15سال کیلئے بنیادی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔آج تک اس فیصلے سے عوام ،خواص،اخبارات اورکارکنوں کو آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔مگر ان کی طرف سے اپنے آپ کو جمعیت کا رکن ظاہر کرکے جمعیت کے قائدین کے خلاف بیانات جاری کرنے پر فیصلے سے اخبارات کو آگاہ کردیا جاتا ہے۔لہذا تمام اخبارات ،سرکاری ادارے،این جی اوز یہ بات نوٹ کرلیں کہ قاری جمال عبدالناصر سکنہ دروش اور کاشف جمال سکنہ دروش کا جمعیت سے کوئی تعلق نہیں اور قاری فضل حق سابق جنرل سیکرٹری جے یو آئی دروش کی رکنیت بھی معطل ہے۔جمعیت ان تینوں کے نیک وبدکا ذمہ دار نہیں۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔