جمعیت علماء اسلام کے اکابرین اور کارکنا ن کا اجلاس / اصولی اور دستوری اختلافات کا خاتمہ نہیں ہوا؛ جدوجہد جاری رکھنے کا عزم

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) جمعیت علماء اسلام حق پرست گروپ چترال کا ایک اہم اجلاس گذشتہ روز چترال میں منعقد ہوا ۔سابق ایم پی اے مولانا عبدالرحمن کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں جمعیت کے اکابرین اور مخلص ساتھیوں کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء نے جمعیت کے مفادات کے تحفظ اور جمعیت کے دستور کی بالادستی کے لئے ہونے والے تمام کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا، صوبائی جمعیت کے فیصلے کے خلاف مرکز میں اپیل کے انتظار کرنے کا فیصلہ کیا گیا اورمولانا عبدالرحمن قریشی گروپ کی طرف سے بات چیت کی پیشکش کے جواب میں ضلعی مجلس عمومی اجلاس میں مولانا عبدالرحمن کے مثبت جواب کی مکمل تائید کی گئی۔مولانا عبدالرحمن قریشی گروپ کے سیکرٹری اطلاعات کی طرف سے دونوں گروپوں کے اتحاد سے متعلق پریس ریلیز کے جواب کو تسلی بخش قرار دیا گیا کیونکہ ابتک اصولی اور دستوری اختلافات اپنی جگہ قائم ہیں۔ مجلس عمومی کے اجلاس کے دوران اپنے ساتھیوں کی طرف سے بھرپور ترجمانی اور حق گوئی پر تمام ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ ضلعی مجلس عمومی کے اجلاس کے دوران ساتھیوں بالخصوص مولانا عبدالرحمن کی طرف سے بھرپور اور مدلل تقریر نے اراکین مجلس عمومی کو تمام حالات اور واقعات سے مکمل طور پر آگاہ کردیا۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جب تک جمعیت کے دستور کے مطابق مسئلے کا حل نہیں نکلتا اپنی اصولی اور دستوری جدوجہد کو جاری رکھا جائیگا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔