تازہ ترین

ترکی میں فوجی انقلاب کو ناکام بنانے پر چترال کی وکلاء برادری کا جلوس

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) ترکی میں فوجی انقلاب کو ناکام بنانے پر چترال کی وکلاء برادری نے جلوس نکالا اور چترال پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے ترکی کے عوام کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ترکوں نے دنیا میں فوجی طالع ازماؤں کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ اکیسویں صدی آمریت کی نہیں بلکہ جمہوریت کا دور ہے۔ بار ایسوسی ایشن کے صدر غلام حضرت انقلابی کی قیادت میں نکلنے والی جلوس میں سینئر وکلاء عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ، فضل رحیم ایڈوکیٹ، نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ، محمد حکیم خان ایڈوکیٹ، کوثر چغتائی ایڈوکیٹ اور دوسروں نے کہا کہ ترک عوام خراج تحسین کے لائق ہیں جنہوں نے فوجی آمریت کا راستہ روک دینے کے لئے جان کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔