تازہ ترین

ارسون چترال کے سیلاب متاثرین میں اسلامک ریلیف کیطر ف سے اکیاون گھرانوں میں شیلٹر کٹ کی تقسیم۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال کے حالیہ سیلاب سے شدید متاثرہ علاقہ ارسون میں غیر سرکاری تنظیم اسلامک ریلیف کیطر ف سے متاثرہ 51گھرانوں میں شیلٹر کٹ تقسیم کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق 02جولائی2016کو آنے والے شدید سیلاب سے متاثرہ ارسون گاؤں میں اسلامک ریلیف نے شیلٹر کٹ(20سی جی آئی شیٹ24گیج بمعہ مکمل سامان اور چارہزار روپے نقد)فی گھرانہ تقسیم کردی گئی۔ اس موقع پراسلامک ریلیف کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر زوار حسین اور پراجیکٹ انجینئر چراغ الدین کے علاوہ ارسون کے یوسی ناظم مولانا سمیع اللہ کے علاوہ سیلاب سے متاثرین اور علاقے کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر وی سی ناظم سمیع اللہ نے اسلامک ریلیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلامک ریلیف واحد ادارہ ہے جس نے مصیبت کے اس گھڑی میں بے گھر متاثرین کو چھت مہیا کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم اُمید ظاہر کرتے ہیں کہ ادارہ آبادکاری میں بھی بھرپور کردار ادا کرے گا۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔