ایم پی اے سلیم خان کا روئی گرم چشمہ میں 83 لاکھ کی لاگت سے واٹر سپلائی اسکیم کا افتتاح

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ایم پی اے سلیم خان نے گذشتہ روز گرم چشمہ کے گاؤں روئی میں 83 لاکھ روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی اسکیم کا افتتاح کیا۔یہ میگا پرجیکٹ ایم پی اے سلیم خان کی کوششوں اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ چترال کی مالی معاونت سے ممکن ہوا۔جس کا وعدہ ایم پی اے سلیم خان نے سال 2013 ء میں جوکہ گاؤں روئی میں مون سون کی طوفانی بارشون اور سیلاب کی وجہ سے انفراسٹرکچرمکمل طور پر تباہ ہو چکا تھا کے دوران وعدہ کیا تھا۔محمد عارف نے اہلیان روئی کی جانب سے ایم پی اے سلیم خان اور تمام مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا۔اس موقع پرایم پی اے سلیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری ذمہ داری ہے کی میں عوام کی خدمت کروں کیونکہ میں عوام کا نمائندہ ہوں۔سابق یو سی ناظم شیرین خان ایڈوکیٹ اور ٹھیکہ ار رحمت جلال نے بھی خطاب کیا۔وی سی پرابیگ کے وائس چیرمین رحمت علی نے ایم پی اے سلیم خان کو چترالی ٹوپی اور ہار پہنایا اور یوتھ کونسلر حسام الدین نے ٹھیکہ دار رحمت جلال کوچترالی ٹوپی اور ہار پہنایا ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔