تازہ ترین

چترال کے یوسی اوروی سی ناظمین کاایس آرایس پی کے زیرنگرانی گولین میں زیرتعمیردومیگاواٹ بجلی گھر کا دورہ۔ کام کو مزید تیز کرنے کا مطالبہ

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس)سرحدرورل سپورٹ پروگرام کی سی ڈی ایل ڈی پراجیکٹ کی تعاون سے چترال کے یوسی اوروی سی ناظمین کوایس آرایس پی کے زیرنگرانی اور یورپین یونین کی مالی تعاون سے گولین میں زیرتعمیردومیگاواٹ بجلی گھرمیں کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لینے کے لئے علاقے سے تعلق رکھنے والے ممبران ضلع ، تحصیل کونسل اور ویلج کونسل ناظمین کا دورہ کرایا گیا ۔ دورے میں ایس آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر طارق احمد، سی ڈی ایل ڈی کے پراجیکٹ منیجر منیر احمد ، ممبران ضلع کونسل مولانا جمشید احمد، محمود الحسن،ویلج ناظمین فورم کے ضلعی چیرمین سجاد احمد ، مقامی کمیونٹی کے نمائندہ صفدر علی کاش اور ویلج ناظمین کی کثیر تعداد شریک تھے۔ زیر تعمیر بجلی گھر کے مختلف سائٹوں کا دورہ کرنے کے بعد ناظمین فورم کے چیرمین سجاد احمدنے کام کی رفتارپر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہارکیا کہ مقررہ تاریخ تک پراجیکٹ کی تکمیل اور چترال ٹاؤن کو بجلی کی فراہمی یقینی ہوگی۔تاہم انہوں نے کہاکہ علاقے کی مخصوص جغرافیائی حالات اور غیر یقینی موسمی حالات کے پیش نظر کام کو مزید تیز کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر مو جود ٹھیکہ دار کے پراجیکٹ منیجر نے ناظمین کو یقین دلایا کہ اگلے ہفتے تک ڈیڑ ھ سو سے ذیادہ افراد کام پر لگادئیے جائیں گے۔ انہوں نے سائٹ پر مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ پسماندہ اوردورافتادہ ہونے کی وجہ سے بروقت ضرورت اشیاء سائٹ پرپہنچانے میں دشواری ہوتی ہے۔ایس آر ایس پی کے ڈی پی ایم طارق احمدنے کہاکہ چترال میں جہاں بھی سڑک اور پل کی ضرورت اور پانی اوربجلی کابحران ہوتا ہے تو عوام کی نظریں ایس آرایس پی پر ہوتی ہیں اور چترال ٹاؤن میں بجلی کا جب شدید بحران پیدا ہوا تو ادارے کے چیف ایگزیکٹیو افیسرشہزادہ مسعود الملک نے ان کے آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس عظیم منصوبے کی منظوری دی تھی لیکن گزشتہ سال غیرمعمولی سیلاب اور زلزلہ سمیت دوسرے قدرتی آفات کی وجہ سے کام میں معمولی تاخیر ضرور ہوئی لیکن اس وقت کام نہایت تیزی سے جاری ہے اور سردیوں سے پہلے پہلے پراجیکٹ پایہ تکمیل کوپہنچ جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ بجلی گھر کی ضروری مشینری بھی ملک پہنچ چکے ہیں اور اگلے ماہ تک سائٹ پر پہنچ جائیں گے جبکہ بجلی کے کھمبوں کی تنصیب کا کام بھی عنقریب شروع ہوگا۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق