ڈی ایچ او ڈاکٹر اسرار اللہ ایک ایماندار اور پیشہ وار افسر ہے جو کہ لگن اور محنت کے ساتھ اپنی زمہ داریاں نبھا رہا ہے۔سردار حکیم ممبر تحصیل کونسل

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ممبر تحصیل کونسل یوسی چرون سردار حکیم نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ چترال کے کچھ سیاسی رہنما اور کارکنان ڈی ایچ او چترال ڈاکٹر اسرار اللہ کے خلاف مہم چلاکراُن کو چترال سے تبدیل کرنا چاہتے ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ڈی ایچ او ڈاکٹر اسرار اللہ ایک ایماندار اور پیشہ وار افسر ہے جو کہ لگن اور محنت کے ساتھ اپنی زمہ داریاں نبھا رہا ہے۔تحصیل ممبرنے کہا کہ چترال میں کلاس فور ملازمین کے بھرتی کے دوران بعض سیاسی شخصیات نے اپنے نفریوں کے بھرتی کے لئے ڈی ایچ اؤ پر دباؤ ڈالالیکن ڈی ایچ او نے اشتہار لگاکرخالص میرٹ پر غریب اور مستحق لوگوں کو بھرتی کیا۔جس پر کچھ سیاسی شخصیات اُن کے خلاف مہم چلاکر اُنہیں چترال سے تبدیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔