تازہ ترین

کالاش ویلی رومبور سے چترال آتے ہوئے گاڑی کو حادثہ چار افراد زخمی

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) کالاش ویلی رمبور سے چترال جانے والی 2Dکار نمبر E575جسے ڈرائیور رشید احمد ساکن بکر آباد چلا رہا تھا ۔تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر دوباژ کے مقام پر نالہ ایون میں جاگری ،جس کے نتیجے میں ڈرائیور رشید احمد ، نیاز احمد سینگور ، ریاض احمد ساکن کوغذی اور اخلاق حسین زخمی ہو گئے ۔ زخمی اخلاق حسین کے مطابق وہ چار افراد بشمول ڈرائیور رشید رمبور سے گذشتہ رات چترال آرہے تھے ۔ کہ راستے میں تیز رفتاری کی بنا پر کار بے قابو ہوا ۔ اور سڑک سے کئی فٹ نیچے نالہ ایون میں جا گری جس کے نتیجے میں کار میں بیٹھے چاروں افراد زخمی ہوئے ۔ بمبوریت پولیس کے مطابق ملزم رشید احمد کے خلاف زیر دفعہ 279 / 337 مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔