شاہداس لاسپور کے مقام پر ایس آر ایس پی کی تعمیر کردہ 130کلوواٹ منی ہائیڈروپاؤر پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب،جنرل افیسر کمانڈنگ میجر جنرل آصف غفور نے بجلی گھر کا باضابطہ افتتاح کیا۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)وادی لاسپورکے گاؤں شاہداس کے مقام پریورپین یونین کی پیس PEACE)پراجیکٹ کے تحت سرحد رورل سپورٹ پروگرام (ایس آر ایس پی )کی تعمیر کردہ 130کلوواٹ منی ہائیڈروپاؤر پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک آرمی کے سوات ڈویژن کے جنرل افیسر کمانڈنگ میجر جنرل آصف غفور نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور سبز فیتہ کاٹ کر بجلی گھر کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ ، مسٹ ایس آر ایس پی کے بورڈ ممبر ر احسان اللہ خان، ایس آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر طارق احمد، انٹرنل اڈیٹر انجینئر خادم اللہ ، اے سی مستوج حمید اللہ، ایڈیشنل اے سی محمد صالح، ڈسٹرکٹ انجینئر ایس آر ایس پی انجینئر غضنفر، منیجر ایڈمن نبی خان اور علاقے کے عمائدین اور عوام کی کثیرتعدادنے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈی پی ایم طارق احمدنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس پاؤر پراجیکٹ سے شاہداس اور دریاپار مقابل گاؤں گشٹ کے مجموعی طور پر 384گھرانے مستفید ہوں گے جبکہ اس پر دو کروڑ 96لاکھ روپے کی لاگت آئی ۔ انہوں نے کہاکہ ایس آر ایس پی نے 25مختلف مقامات پر ہائڈرو پاؤر پراجیکٹ شروع کیا ہے جوکہ تیاری کے آخری مراحل میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پن بجلی پیدا کرنے کی اس انقلابی قدم کے لئے چترال کے عوام یورپین یونین اور ایس آرایس پی کے چیف ایگزیکٹو افیسر شہزادہ مسعود الملک کے شکرگزار ہیں۔ کمیونٹی کی طرف سے اسماری خان اور لیڈ ی کونسلر ناہیدہ نے پراجیکٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ بجلی کی آمد کے ساتھ علاقے کے عوام کی زندگی میں ایک انقلاب برپا ہوگا جس سے ان کی معیار زندگی بہتر ہوگی اور ان کو مختلف سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ذرائع آمدن بھی بڑھ جائیں گے۔ ایس آرا یس پی کے بورڈ ممبر احسان اللہ خان نے کہاکہ ایس آر ایس پی جنوبی وزیرستان سے لے کر چترال کے بروغل تک ہر علاقے میں موجود ہے اور اس ادارے کا خاصہ یہ ہے کہ یہ منظم کمیونٹی کے ساتھ کام کرتی ہے جہاں مقامی لوگوں کی بھر پوراور بامغنی نمائندگی اور شرکت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پراجیکٹوں کی تکمیل کے بعد ان کو بحال رکھنا کمیونٹی کا کام ہے جس کے آپس میں اتحادو اتفاق لازمی جزو ہیں۔ جی او سی صاحب نے اسی موقع پر موجود عوام اور علاقے کے معززین سے خطاب کرتے ہوئے علاقے میں امن کی کردار پر عوام کی تعاون پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔جی او سی نے شاہداس کی عوام کے لئے لوکل اوکیشنل ٹریننگ سنٹر بنانے کا اعلان کیا۔اس کے لئے اس نے پانچ لاکھ روپے کا اعلان کیا۔جس سے علاقے کے عورتوں کو دستکاری سکائی جائے گی۔اسی موقع پر عوام کے مطالبے پر گشٹ کے مقام پر پلSRSPکے تعاون سے بنانے کا بھی اعلان کیا ۔اس سے پاؤر ہاؤس کی افتتاح کے بعد ایس آرایس پی کے انٹرنل اڈیٹر اور پتریپ پراجیکٹ کے پراجیکٹ منیجر نے جی او سی کو پراجیکٹ کی تفصیلا ت کے بارے میں بریفنگ دی۔ آخر میں عمائدین نے پاکستان آرمی اور چترال سکاؤٹس کی علاقے کے ترقی کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔