جشن شندور پہلے سے طے شدہ پروگرام اور شیڈول کے مطابق منعقد ہوگی۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل فرنٹئر کور بریگیڈئیر قیصر علی

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) جشن شندور پہلے سے طے شدہ پروگرام اور شیڈول کے مطابق منعقد ہوگی جبکہ اس میں رخنہ ڈالنے کی کوئی سازش کامیا ب نہیں ہوگی اور اس فیسٹول میں عوام پہلے کی طرح جوش وخروش سے شرکت کرکے ملک دشمنوں کی مکروہ عزائم کو ناکام بنادیں۔ منگل کے روز ڈپٹی انسپکٹر جنرل فرنٹئر کور بریگیڈئیر قیصر علی نے ڈسٹرکٹ ناظم چترال مغفرت شاہ اور ڈی۔ سی چترال اسامہ احمد وڑائچ سے ملاقات کے دوران اس بات کا اعادہ اور عزم کیا گیا کہ جشن شندور کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر سیکٹر کمانڈر نارتھ بریگیڈئیر محمد ضیاء الااسلام اور کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ کی موجودگی بھی موجود تھے۔ دریں اثناء ڈسٹرکٹ ناظم چترال مغفرت شاہ نے کہا ہے کہ ضلعی حکومت شندور فیسٹول میں میزبان کی حیثیت سے بھرپور شرکت کرے گی اور یہاں جملہ انتظامات کو نہایت احسن طریقے سے سرانجام دے کر فیسٹول کے لئے آنے والوں کو ذیادہ سے ذیادہ سہولیات کی فراہمی اور ایونٹ کو پرلطف بنانے میں کوئی کسر نہیں اٹھائے گی۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ شندور فیسٹول میں چترالی عوام کے احساسات وجذبات کا احترام کیا جائے اور چترال اور گلگت دونوں علاقوں کے بھائیوں میں پھوٹ ڈالنے اور حالات کو خراب کرنے والے قوتوں کو بے نقاب کیا جائے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔