بجلی مسئلے کے حوالے سے ڈیڈ لائن ختم، دروش میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال، چترال پشاور روڈ کئی مقامات پر ٹریفک کے لئے بند، سینکڑوں کی تعداد میں مشتعل مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)احتجاجی مظاہرین سے سابق چیئر مین ڈسٹرکٹ کونسل الحاج خورشید علی خان، پروفیسر سید توفیق جان، خوش نواز خان و سابق ناظم عبدالباری ، ممبر ضلع کونسل شہزادہ خالد پرویز، ممبر ضلع کونسل مولانا انعام الحق و دیگر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے محکمہ پیڈو اور ضلعی انتظامیہ پر سخت الفاظ میں تنقید کی۔ میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے احتجاجی دھرنا کمیٹی کے چیئرمین ممبر ضلع کونسل مولانا انعام الحق نے کہا کہ اسوقت ہمارے صرف دو مطالبات ہیں اور وہ نہایت ہی آسان ہیں، فی الحال شیشی بجلی گھر سے سپلائی ہونے والے بجلی کے فریم ورک کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر اور محکمہ کے ذمہ دار افسران عوامی کمیٹی کو تحریری طور پر دینگے اور دوسری بات یہ کہ شیشی پاؤر ہاؤس میں تعینات انجنیئر ابرار کو فوری طور پر ٹرانسفر کیا جائے۔ یہ مطالبات تسلیم ہونے پر پر امن احتجاج ختم کیا جائیگا۔
درایں اثناء چترال پشاور روڈ دروش میں مختلف مقامات پر ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند ہے۔ گریڈ اسٹیشن کے قریب مشتعل ہجوم نے اسسٹنٹ کمشنر دروش کی گاڑی کو روک دیا اور انہیں پیدل اپنے آفس جانے پر مجبور کردیا۔ درجنوں کی تعداد میں گاڑیاں دونوں طرف پھنس گئے ہیں۔ جبکہ متبادل راستے بھی ٹریفک کے لئے بند ہیں۔
درایں اثناء احتجاجی مظاہرین کے ساتھ انتظامیہ کی طرف سے ابتدائی مذاکرات کئے گئے جس میں چترال سکاؤٹس کے لیفٹیننٹ کرنل آفتاب، اے سی دروش اور ایس ڈی پی او ظفر احمد شریک ہوئے تاہم مذکورہ مذاکرات بے نتیجہ ہونے کے بعد اب ڈی سی اورڈسٹرکٹ ناظم دروش آکر مذاکرات کرینگے۔ احتجاجی مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ایم پی اے سلیم خان نے بھی شرکت کیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔