تازہ ترین

میجر جنرل آصف غفور نے بمبوریت کے مقام پر متاثرہ کالاش خاندانوں سے تغزیت اور اظہار ہمدردی کیا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) پاک آرمی کے سوات ڈویژن کے جنرل افیسر کمانڈنگ میجر جنرل آصف غفور نے اتوار کے روز بمبوریت کے مقام پر ان متاثرہ کالاش خاندانوں سے تغزیت اور اظہار ہمدردی کیا جن کے افراد گزشتہ روز افغانستان سے آئے ہوئے لٹیروں کے ہاتھوں وادی کے گرمائی چراگاہ میں ہلاک ہوگئے تھے ۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر ریلیف دیتے ہوئے موقع پر ہی پچاس ہزار روپے نقد اور اشیائے خوردونوش کے پیکج دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ایک ایک فرد کو فوری طور پر پاک فوج میں بھرتی کرنے اور ان کو ایک ماہ کی پیشگی تنخواہ بھی دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اقلیتی برداری کو یقین دلایاکہ ان کی جان ومال کی حفاظت میں کوئی کسر نہیں چھوڑا جائے گا۔اس موقع پر کالاش برادری کے کثیر تعداد میں موجود افراد نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور جی او سی کا شکریہ ادا کیا۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔