تازہ ترین

این سی ایچ ڈی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا گلوبل بریسٹ فیڈنگ کے سلسلے میں میٹنگ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)گلوبل بریسٹ فیڈنگ منتھ کے سلسلے میں این سی ایچ ڈی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا واک سے قبل دونوں اداروں نے بریسٹ فیڈنگ کے متعلق ایک میٹنگ کا اہتمام کیا جس میں لائن ڈیپارٹمنٹس کے نمائندے، متعلقہ این جی اوز کے سربراہاں، علمائے کرام اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی، افتتاحی تقریب کے آغاز میں ڈی ایچ او نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور گلوبل بریسٹ فیڈنگ منتھ کے اغراض و مقاصد بیان کئے، ضلعی خطیب نے اپنے خطاب میں ماں کے دودھ کی بچے کے لئے اسلام میں اہمیت کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیابعد مولانا اسرار الہلال نے بھی اسلام میں ماں کی دودھ کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیاجبکہ ڈاکٹر گلزار نے ماں کی دودھ کی اہمیت کے بارے میں سائنسی بنیادوں پر سیر حاصل گفتگو کی،افتتاحی تقریب کے بعد شرکاء نے جنگ بازار سے چیو پل تک اس سلسلے میں آگاہی واک کا اہتمام کیا واک کے اختتام پر رحمت امان نے اپنے اختتامی کلمات میں تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔