تازہ ترین

گرم چشمہ میں علامہ اقبال اوپن ینورسٹی کے ذریعے 2016سے ہونے والا بی ایڈ کاورکشاپ اختتام پذیر

گرم چشمہ (نمائندہ چترال ایکسپریس)گذشتہ روز جی ایچ ایس ایس گرم چشمہ میں علامہ اقبال اوپن ینورسٹی کے ذریعے 2016سے ہونے والا بی ایڈ کاورکشاپ اختتام پذیر ہوا۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض طالب علم بی ایڈ پروگرام محمد رمضان نے سرانجام دئیے۔ خطیب جامع مسجد رحمت حسین صدر محفل اور مہمان خصوصی گل مراد سابق صدر آغا خان کونسل گرم چشمہ تھے۔سپروائزربی ایڈ ورکشاپ سیف الہیٰ نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تعلمی خدمات اور اساتذہ کے تدریسی ذمہ داریوں کے بارے میں انگریزی میں نظم پیش کی۔سپروائزر سبحان الدین اور ٹیوٹر زار حیات نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا۔طالب علم شعیب سلطان نے ورکشاپ میں پڑھائے گئے اسباق کے حوالے سے جائزہ پیش کیا۔طالبات میں شکیلہ اور شاہدہ نے حمد پاک پیش کیے۔مقررین اور طلبانے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈائریکٹررفیع اللہ کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق