تازہ ترین

پی ٹی آئی کی حکومت میں سب ڈویژن مستوج کو الگ ضلع بنانے پر چترالی عوام پاکستان تحریک انصاف کا احسان کبھی نہیں بھولیں گے۔ممبر ڈسٹرکٹ کونسل رحمت غازی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس ) پاکستان تحریک انصاف چترال کے سنئیر رہنما اور ممبر ڈسٹرکٹ کونسل یو سی چرون چیف رحمت غازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ شندور فیسٹول کے افتتاحی میچ کے مو قع پر وزیر اعلی KPK پرویز خٹک سے ملاقات میں سب ڈویژن مستوج کو الگ ضلع بنانے کے لئے درخواست کیا گیاجس پر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ماہ اگست میں دوبارہ چترال کے دورے پر آنے کا وعدہ کیا اور کہا کہ چترال کو دو اضلا ع بنانے کے بارے میں چیئرمین PTI عمران خان کے ساتھ مشورے کے بعد فیصلہ کیا جا ئے گا۔ حاجی رحمت غازی نے کہا کہ اگرPTI کی صوبائی حکومت چترال کے عوام کی محر ومیوں کا ازلہ چاہتا ہے تو چترال کو دو اضلا ع میں تقسیم کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے ۔ اس تاریخی فیصلے پر چترالی عوام پاکستان تحریک انصاف کے مشکور ہو نگے اور ہم اس فیصلے کا انتظار کرتے ہیں کہ کب اسکا با قاعدہ اعلان کیا جا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل عمران خان کے حالیہ دورہ چترال کے موقع پر ڈی سی ہاؤس چترال میں عمران خان کے نوٹس میںیہ بات لائی گئی تھی کی دنیا میں چترال واحد ضلع ہے جو ایک کونے سے دوسرے کونے تک تقریباً 400 کلو میٹر کے فاصلے پر محیط علاقہ ہے اتنے بڑے ضلع کو اس کے پرانے حدود کے مطابق جو کہ ریاست کے زمانے میں دو اضلا ع ہوا کر تے تھے کے مطابق تقسیم کیا جا ئے ۔یہ کام PTI کی حکومت کی طرف سے چترالیوں کے لئے بہت بڑا تحفہ ہو گا ۔ شہید ذولفقار علی بھٹو نے چترال میں پرانے اور فرسودہ عشر کا نظام ختم کیا جسکو اب تک چترال کے لوگ یاد کرتے ہیں دوسرا پرویز مشروف نے لواری ٹنل بناکر چترالی عوام پر احسان کیا چترالی عوام احسان فراموش نہیں ہیں اس لئے PTI کی حکومت میں سب ڈویژن مستوج کو الگ ضلع بنانے پر چترالی عوام پاکستان تحریک انصاف کا یہ احسان کبھی بھی نہیں بھولیں گے۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق