تازہ ترین

غیر سرکاری ادارہ روز (ROSE)نے اس سال میٹرک کے امتحان میں ضلع بھر میں ٹاپ کرنیوالے ہونہار طالب علم نصیر اللہ یونیورسٹی تک کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) باصلاحیت مگر نادار چترالی طلباء وطالبات کو اعلیٰ تعلیم کے لئے وسائل فراہم کرنے کے لئے قائم غیر سرکاری ادارہ روز (ROSE)نے اس سال میٹرک کے امتحان میں ضلع بھر میں ٹاپ کرنے اور ضلعے کی تاریخ میں سب سے ذیادہ فیصد نمبر حاصل کرنے والے ہونہار طالب علم نصیر اللہ ساکن اورغوچ کی تعلیمی اخراجات کالج اور انجینئرنگ یونیورسٹی تک سوفیصد اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کردیا۔ چترال میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے روز تنظیم کے چیرمین ہدایت اللہ نے کہاکہ بروز پبلک سکول کے اس غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل طالب علم کو پشاور کے معروف ادارہ مسلم سکول سسٹم اینڈ کالج میں بالکل مفت تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ ان کی رہائش اور طعام کے لئے ماہانہ 8ہزار روپے تنظیم برداشت کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ روز نے گزشتہ دنوں اسلام قبول کرنے والی نویں جماعت کی کالاش طالبہ رینا کی جملہ تعلیمی اخراجات بھی برداشت کرتے ہوئے انہیں چترال شہر کی ایک رہائشی تعلیمی ادارے میں داخل کردی گئی ہے۔ ہدایت اللہ نے کہاکہ روز نے چترال میں اعلیٰ تعلیم کا دروازہ غریب اور نادار بچوں پر بھی کھولنے کا بیڑ اٹھایا ہوا ہے اور اس سلسلے میں بلا تفریق ضلعے کے ہر کونے اور گوشے سے طلباء وطالبات کو گزشتہ کئی سالوں سے وظائف دئیے جارہے ہیں اور ملک کی ممتاز تعلیمی درسگاہوں میں سیٹیں مختص کرواکر فیسوں میں رعایت یا مکمل معافی دلائی جارہی ہے۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق